سورة الاعراف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے (سورۃ الاعراف۔ سورۃ نمبر ٧۔ تعداد آیات ٢٠٦)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تفسیر سورت الآعراف نام : سورت کی آیت (46) میں قیامت کے دن مقام اعراف اہل اعراف کا ذکر آیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "الاعراف رکھا گیا ہے۔ زمانہ نزول : آٹھ آیتوں کے علاوہ پوری سورت مکی ہے وہ آٹھ آیتیںسے İ وَإِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْĬ تک ہیں، ابو داؤد اور نسائی نے روایت کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) اسے مغرب کی دورکعتوں میں پڑھا کرتے تھے۔