سورة الاعراف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تفسیر سورت الآعراف نام : سورت کی آیت (46) میں قیامت کے دن مقام اعراف اہل اعراف کا ذکر آیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "الاعراف رکھا گیا ہے۔ زمانہ نزول : آٹھ آیتوں کے علاوہ پوری سورت مکی ہے وہ آٹھ آیتیںİ وَاسْأَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِĬسے İ وَإِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْĬ تک ہیں، ابو داؤد اور نسائی نے روایت کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) اسے مغرب کی دورکعتوں میں پڑھا کرتے تھے۔