سورة الانعام - آیت 163

لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں میں سے پہلا ہوں (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور آخرمیں نبی کریم (ﷺ) نے کہا کہ میں اس امت کا پہلا مسلمان ہوں۔ آپ سے پہلے تمام انبیاء نے اسلام ہی کی دعوت دی جس کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور صرف اس کی عبادت پر ہے۔ نوح، ابراہیم، یعقوب، یوسف، موسی، اور عیسیٰ علیہم السلام سب نے اپنی زبان سے شہادت دی کہ میں مسلمان ہوں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اسی باری تعالیٰ کے لیے ہے اور گذشتہ شریعتیں ایک دوسرے کے ذریعے منسوخ ہوتی رہیں یہاں تک کہ اسلام کے ذریعہ وہ تمام سابقہ شر یعتیں منسوخ ہوگئیں اور اب شریعت محمدی قیامت تک باقی رہے گی۔