سورة البقرة - آیت 86
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ ۖ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے، ان کے نہ تو عذاب ہلکے ہونگے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
136: اللہ تعالیٰ نے تورات کے بعض احکام پر ان کے عمل نہ کرنے کا سبب یہ بتایا کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی سوچا کہ اگر حلیفوں کی مدد نہ کی تو دنیا عار دلائے گی، اسی لیے عار کے مقابلے میں عذاب نار کو قبول کرلیا۔