سورة الانعام - آیت 113
وَلِتَصْغَىٰ إِلَيْهِ أَفْئِدَةُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَلِيَرْضَوْهُ وَلِيَقْتَرِفُوا مَا هُم مُّقْتَرِفُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور تاکہ اس طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور مرتکب ہوجائیں ان امور کے جن کے وہ مرتکب ہوتے تھے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(110) شیا طین انس وجن اس لیے بھی ملمع سازی سے کام لیتے ہیں۔ تاکہ جو لوگ یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ان کی طرف مائل ہوجائیں اور نہیں اپنا امام اور پیشوا مان لیں اور اپنی خواہشات نفس کے مطابق جو چاہیں کرتے رہیں۔