سورة الانعام - آیت 110

وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَنَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہم بھی ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو پھیر دیں گے جیسا کہ یہ لوگ اس پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے (١) اور ہم ان کی سرکشی میں حیران رہنے دیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(107) انہی مشر کین مکہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو حق کا ادراک کرنے سے محروم کردیا ہے۔ اسلیے وہ حق بات کو سمجھتے ہی نہیں، اور ان کی آنکھوں کو بصیرت سے محروم کردیا ہے، اس لیے راہ حق کو دیکھتے ہی نہیں، اس لئے جس طرح وہ لوگ پہلے ایمان نہیں لائے اب بھی ایمان نہیں لائیں گے، اور اللہ انہیں کفر میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دے گا۔