سورة الانعام - آیت 96
فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ اللَّيْلَ سَكَنًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ صبح کا نکالنے والا (١) اس نے رات کو راحت کی چیز بنایا ہے (٢) اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے (٣) یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو قادر ہے بڑے علم والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
92۔ اللہ تعالیٰ رات کی تاریکی کے پردے سے صبح کی روشنی کو نکالتا ہے، اور اس نے رات کی تاریکی کو انسان کے لیے وجہ سکون بنایا، کہ دن بھر کی تھکن کے بعد رات کو سوتا اور آرام کرتا ہے۔ اور آفتاب و ماہتاب کو دن مہینہ اور سال کے حساب کا ذریعہ بنایا، جو گھٹتا ہے نہ بڑھتا ہے، یہ سب اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان قدرت کی دلیلیں ہیں۔