سورة الانعام - آیت 62

ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۚ أَلَا لَهُ الْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے (١) خوب سن لو فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وہ بہت جلد حساب لے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس کے بعد آیت (62) میں اللہ نے فرمایا کہ قیامت کے دن تمام روحوں کی پیشی اللہ کے حضور ہوگی اور وہ ان کے بارے میں اپنے فیصلے صادر فرمائے گا ،۔ اور غایت سرعت کے ساتھ مخلوقات کا حساب لے گا۔