سورة الانعام - آیت 55
وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اسی طرح ہم آیات کی تفصیل کرتے رہتے ہیں اور تاکہ مجرمین کا طریقہ ظاہر ہوجائے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس کے بعد والی آیت میں اللہ نے فرمایا کہ جس طرح ہم نے گذشتہ آیتوں میں بہت سے دلائل بیان کردیئے ہیں اسی طرح ہمیشہ اپنی آیتیں ان لوگوں کے لیے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو بیان کے محتاج ہوتے ہیں اور تاکہ معلوم ہوجائے کہ مجرمین کون سی راہ اختیار کرتے ہیں۔