سورة الانعام - آیت 40
قُلْ أَرَأَيْتَكُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ أَغَيْرَ اللَّهِ تَدْعُونَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ کہئے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا کوئی عذاب آ پڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے۔ اگر تم سچے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(43) یعنی اگر اللہ کا عذاب تمہیں آگھیرے یا قیامت آجائے، تو اس عذاب کو ٹالنے کے لیے تم اپنے معبودوں کو نہیں بلکہ اللہ کو پکارو گے، اور ان جھوٹے معبودوں کو بھول جاؤ گے، اس لیے کہ تمہیں معلوم ہے کہ اللہ ہی اگر چاہے گا تو اس عذاب کا ٹال دے گا۔