سورة الانعام - آیت 32

وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۖ وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور دنیاوی زندگانی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو لعب کے اور دار آخرت متقیوں کے لئے بہتر ہے، کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(35) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے دنیا کی بے ثباتی، اور آخرت کی کامیابی کے لیے کو شش کرنے کا درس دیا ہے کہ اے اللہ کے بندو ! دنیا کی زندگی لہو ولعب سے زیادہ کچھ بھی نہیں اس لیے اس کی لذتوں کے اسیر نہ بنو، اور اپنی آخرت کو کامیاب بنانے کو کو شش میں لگے رہو، اس لیے کہ اصل کامیابی آخرت کی کامیابی۔