سورة المآئدہ - آیت 99
مَّا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
رسول کے ذمہ تو صرف پہنچانا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ پوشیدہ رکھتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(123) یعنی ہمارا رسول پیغام پہنچا دینے کے بعد اپنی ذمہ داری سے عہدہ بر آہو گیا اور حجت تمام ہوگئی، اب تمہارے لیے اللہ کی عدم اطاعت کے لیے کوئی عذر نہیں باقی رہ گیا اور اللہ سے کوئی خیر و شر چھپا نہیں ہے، وہ تمہیں اس کا بدلہ دے کر رہے گا۔