سورة المآئدہ - آیت 57

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

مسلمانو! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں (خواہ) وہ ان میں سے ہوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں (١) اگر تم مومن ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

80۔ اس آیت کریمہ میں مسلمانوں کو بطور تاکید دیگر اقسام کے دشمنان اسلام کی دوستی سے بھی روکا گیا ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ جو یہود و نصاری اور مشرکین شریعت اسلامیہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے کھلونا بھی سمجھتے ہیں ان سے مسلمان دوستی نہ کریں، اور اس بارے میں اللہ سے ڈرتے رہیں، کیونکہ ایمان کا یہی تقاضا ہے