سورة المآئدہ - آیت 40

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی اس کے لئے زمین و آسمان کی بادشاہت ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 40 میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ چونکہ آسمانوں اور زمین کی ملکیت اللہ کے لیے ہے، اس لیے وہ جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور چور اور چورنی کا ہاتھ کاٹتا ہے اور جسے چاہے گا توبہ کرلینے کے بعد قیامت کے دن اس گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں دے گا۔