سورة النسآء - آیت 151
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقین مانو کہ سب لوگ اصلی کافر ہیں (١) اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
143۔ انہیں اہل کفر کو ان کے کفر کے نتیجہ میں عذاب الیم کی دھمکی دی گئی ہے۔