سورة الہب - آیت 3

سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)اس سے اس تباہی اور عذاب کو نہیں ٹال سکا جو اللہ کی جانب سے اسے لاحق ر ہا، اور وہ اسلام اور رسول اسلام کی عداوت کی وجہ سے عنقریب بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا۔