سورة الہب - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ المسد۔ سورۃ نمبر ١١١۔ تعداد آیات ٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ اللھب مکی ہے، اس میں پانچ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ اللھب نام : اس سورت کا نام ” اللھب“ ہے، اسے سورۃ المسد بھی کہتے ہیں۔ جو آخری آیت کے آخری لفظ ” مسد“ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس، ابن الزبیر اور عائشہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے رایت کی ہے کہ ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔