سورة الكوثر - آیت 3

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً تیرا دشمن ہی لا وارث اور بے نام و نشان ہے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کی شان میں گستاخی کرنے والے ہر دور اور ہر جگہ ذلیل و خوار ہوں گے، انہی کی نسل باقی نہیں رہے گی، اور انہی کا نام دنیا سے مٹ جائے گا اور نبی کریم (ﷺ) تو تمام صفات و کمالات میں ان حدوں کو چھو چکے تھے جو خاتم النبین کے لئے اللہ نے مقرر کردیا تھا، ان کے ذکر جمیل نے سارے عالم کو بھر دیا تھا اور ان کے انصار و مددگار اور ان کے پیروکار پوری دنیا میں پھیل گئے تھے۔