سورة الكوثر - آیت 2

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2)اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو خیر کثیر عطا کرنے کی جو خوشخبری دی ہے اس آیت میں آپ کو اس پر شکر ادا کرنے کی نصیحت کی ہے اور کہا ہے کہ آپ صرف اپنے رب کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول کے لئے نماز پڑھتے رہئے اور صرف اسی کے نام سے قربانی کیا کیجیے اور نماز اور قربانی کا بطور خاص ذکر دونوں کی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا۔