سورة الماعون - آیت 2
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2)اور وہ آدمی سنگ دل اور بے رحم ہے، یتیموں کو بری طرح ڈانٹتا ہے، انہیں دھکے دے کر بھگا دیتا ہے اور ان کا حق ہڑپ جاتا ہے۔