سورة قریش - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ قریش۔ سورۃ نمبر ١٠٦۔ تعداد آیات ٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ قریش مکی ہے، اس میں چار آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ قریش نام : پہلی آیت میں لفظ ” قریش“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : جمہور کے نزدیک یہ سورت مکی ہے اور ضحاک اور کلبی نے کہا ہے کہ یہ مدنی ہے ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ﴿لِإِيلَافِ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔