سورة الفیل - آیت 4

تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو ان کو مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔ (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)اہل مکہ نے (جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے تھے) انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ابرہہ کی فوج کے اوپر آئے اور اپنی چونچوں اور پنجوں میں موجود کنکریوں کو ان پر برسانے لگے۔