سورة الفیل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الفیل۔ سورۃ نمبر 105۔ تعداد آیات 5)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الفیل مکی ہے، اس میں پانچ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الفیل نام : پہلی آیت میں لفظ ” الفیل“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔