سورة الهمزة - آیت 5
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5/6) جہنم کی خطرناکی اور اس کی ہولناکی بیان کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا : آپ کو کیا معلوم کہ وہ ﴿ الْحُطَمَةُ یعنی جہنم کیا چیز ہوگی؟ پھر کہا کہ ہو تو اللہ تعالیٰ کی جلائی ہوئی آگ ہوگی جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔