سورة القارعة - آیت 6

فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر جس کے پلڑے بھاری ہونگے۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس دن جب لوگ قبروں سے نکل کر میدان محشر میں جمع ہوں گے اور ان کے نامہ اعمال رب العالمین کے سامنے پیش ہوں گے تو جس کی نیکیوں کا پلڑا جھک جائے گا۔