سورة القارعة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ القارعۃ۔ سورۃ نمبر ١٠١۔ تعداد آیات ١١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ القارعہ مکی ہے، اس میں گیارہ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ القارعہ نام : ابتدا کی تین آیتوں میں لفظ ﴿ الْقَارِعَةُ Ĭ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ القارعہ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔