سورة العاديات - آیت 11
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(11)اس دن ان کا رب ان کے ظاہر و باطن تمام اعمال سے خوب باخبر ہوگا، اور ان اعمال کا انہیں پورا پورا بدلہ چکائے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے تمام اعمال سے ہر وقت باخبر ہے، لیکن قیامت کے دن بطور خاص اس کے باخبر ہونے سے مقصو دیہ ہے کہ اس دن وہ انہیں ان کے اعمال کا بدلہ اپنے علم کی بنیاد پر دےگا، اور ان کا کوئی عمل اس سے چھپا نہیں رہے گا۔