سورة العاديات - آیت 9
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا اسے وہ وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9)کافرو ناشکر گزار انسان کی زجر و توبیخ کی گئی ہے اور اس آخرت میں اپنے انجام پر غور کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ گناہوں سے تائب ہو کر اپنے رب کی طرف رجوع کرے، اپنی اصلاح کرے اور آخرت کو کامیاب بنانے کی فکر کرے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کیا مغرور انسان کو معلوم نہیں کہ جس دن اللہ تعالیٰ قبروں سے تمام مردوں کو باہر نکال دے گا ۔