سورة العاديات - آیت 1

وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(1)یہاں اللہ تعالیٰ نے گھوڑوں کی قسم کھائی ہے جن میں فی الواقع اللہ کی بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں اور جن میں انسان کے لئے بہت سارے فوائد و منافع ہیں اور گھوڑے کی ان حالتوں کی قسم کھائی ہے جن میں دیگر حیوانات اس کے شریک نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان گھوڑوں کی قسم جو نہایت شدت کے ساتھ دشمن کی طرف دوڑتے ہیں، جس کے سبب ان کے سینے سے ایک خاص آواز نکلنے لگتی ہے۔