سورة الزلزلة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الزلزلۃ۔ سورۃ نمبر ٩٩۔ تعداد آیات ٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الزلزال مدنی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الزلزال نام : پہلی آیت کے لفظ﴿ زِلْزَالَهَا Ĭ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت ابن عباس (رض) اور قتادہ کے نزدیک مدنی ہے اور ابن مسعود و جابر (رض) اور عطاء کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿ إِذَا زُلْزِلَتِ Ĭ مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔ ترمذی، ابن مردویہ اور بیہقی نے انس (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا :” جو شخص ﴿ إِذَا زُلْزِلَتِ Ĭ پڑھے گا، اسے نصف قرآن کا ثواب ملے گا اور جو ﴿ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ Ĭ پڑھے گا اسے ایک تہائی قرآن کا ثواب ملے گا، اور ﴿ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ Ĭ پڑھے گا، اسے ربع قرآن کا ثواب ملے گا۔ “