سورة البينة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ البینۃ۔ سورۃ نمبر ٩٨۔ تعداد آیات ٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ البینہ مدنی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ البینہ نام : پہلی آیت کا آخری لفظ ” البینۃ“ ہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے اسے سورۃ القیامہ، سورۃ المنفکین اور سورۃ البریہ بھی کہتے ہیں۔ زمانہ نزول : جمہور علماء کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے بعض لوگوں نے اسے مکی کہا ہے ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ” لم یکن“ مدینہ میں نازل ہوئی تھی اور عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ” لم یکن“ مکہ میں نازل ہوئی تھی بخاری و مسلم وغیرہ نے انس (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ابنی بن کعب (رض) سے فرمایا : مجھے اللہ نے حکم دیا ہے کہ تمہارے سامنے﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا Ĭ پڑھوں، ابی نے پوچھا : کیا اللہ نے میرا نام لے کر آپ سے کہا ہے؟ آپ نے کہا : ہاں تو ابی رونے لگے۔