سورة العلق - آیت 15
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15/16) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ابوجہل ہمارے رسول کی ایذا رسانی سے باز نہیں آیا اور انہیں مسجد حرام اور مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے سے روکنے کی دوبارہ کوشش کی تو ہم اسے اس کی جھوٹی اور گناہوں میں ملوث پیشانی سے پکڑ لیں گے اور گھسیٹتے ہوئے جہنم میں پہنچا دیں گے۔