سورة العلق - آیت 14

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) کیا اسے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے تمام کرتوتوں سے باخبر ہے اور آپ کو ڈرانے اور دھمکانے کے لئے وہ جو بھی حرکتیں کرتا ہے اس سے اچھی طرح واقف ہے۔