سورة العلق - آیت 9
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9/10)اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کے ساتھ ابو جہل کی بدسلوکی پر شدید اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا کہ کتنا برا اور لائق نفرت ہے وہ انسان جو اللہ کے بندے (محمد) کو نماز پڑھنے سے روکتا ہے کیا اللہ کے لئے نماز پڑھنا کوئی جرم ہے، نماز پڑھنے سے اس مجرم کو کیا تکلیف پہنچتی ہے کہ وہ آپ کو روکتا ہے۔