سورة العلق - آیت 3

اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3)چونکہ نبی کریم (ﷺ) جبریل (علیہ السلام) کو اچانک اپنے سامنے پا کر گھبرا گئے تھے، اسی بطور تاکید آپ سے کہا گیا کہ آپ پڑھئے اور چونکہ نبی کریم (ﷺ) نے پڑھنے سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے پڑھنا نہیں آتا، اس لئے آپ سے کہا گیا کہ آپ کا وہ رب آپ کو پڑھنے کا حکم دے رہا ہے جو بے پایاں کرم و احسان والا ہے، جس کے جودو عطا کی کوئی انتہا نہیں۔