سورة العلق - آیت 2
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2)نیز انسان کو خبر دی ہے کہ تمام مخلوقات کا خالق وہی تنہا ہے اور اس نے انسان کو لوتھڑے یعنی ایک غلیظ منجمد خون سے پیدا کیا ہے، جو چالیس دن تک رحم مادر میں نطفہ کی شکل میں رہتا ہے، پھر منجمد خون کا ایک لوتھڑا بن کر رحم مادر سے چپک جاتا ہے، پھر چالیس دن کے بعد گوشت کا ایک ٹکڑا بن جاتا ہے، پھر یا تو امر الٰہی کے مطابق اس کی تخلیق مکمل ہوجاتی ہے، یا رحم سے گوشت کے ایک ٹکڑے کی شکل میں باہر نکل جاتا ہے۔