سورة التين - آیت 8

أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) اللہ تعالیٰ سے زیادہ کوئی عدل و انصاف والا نہیں اس لئے یہ کیسے گمان کیا جاسکتا ہے کہ دنیا کی زندگی میں لوگ اعمال میں مختلف ہوں، کوئی زندگی بھر صلاح و تقویٰ کی راہ پر گامزن رہے اور کوئی معصیت و سرکشی اور فسق و فجور میں ڈوبا رہے، اور مرنے کے بعد ثواب و عقاب کے اعتبار سے دونوں برابر ہوجائیں یہ تو سراسر ظلم ہوگا اور اللہ عزوجل صفت عدل و انصاف کے بالکل منافی ہوگا۔ وباللہ التوفیق۔