سورة التين - آیت 5

ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر اسے نیچوں سے نیچا کردیا۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5)لیکن اس نے اللہ کی اس نعمت کا اور دیگر بے شمار اور بیش بہا نعمتوں کا شکر ادا نہیں کیا اور اپنی زندگی لہو و لعب میں لگا دی تو وہ اللہ کی نگاہ میں گرتا چلا گیا یہاں تک کہ اس کا ٹھکانا جہنم کی آخری کھائی میں بنا دیا گیا۔