سورة التين - آیت 1

وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اکثر مفسرین کے نزدیک لفظ ” التین“ سے مراد انجیر ہے جسے لوگ کھاتے ہیں۔ اور ” الزیتون“ مشہور پھل ہے، جس سے تیل نکالا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم اس لئے کھائی ہے کہ وہ گٹھلی سے خالی ہونے کے سبب جنت کے پھل سے زیادہ مشابہ ہے بہت سے اطباء کا خیال ہے کہ انجیر انسانی جسم کے لئے بہت زیادہ نفع بخش ہے اسی طرح زیتون میں بھی بہت سے فوائد ہیں اسے کھایا جاتا ہے اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف دواؤں میں اہم ترین جزاء کے طور پر ڈالا جاتا ہے۔