سورة التين - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ التین۔ سورۃ نمبر ٩٥۔ تعداد آیات ٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ التین مکی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ التین نام : پہلی آیت کا پہلا لفظ ﴿ وَالتِّينِĬہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : جمہور کے نزدیک یہ سورت مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ التین مکہ میں نازل ہوئی تھی، لیکن قرطبی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت مدنی ہے پہلے قول کی تائید آیت(3) ﴿وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ Ĭ سے ہوتی ہے، جس سے مراد مکہ مکرمہ ہے۔