سورة الشرح - آیت 7
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو نصیحت کی کہ جب آپ جہاد اور دیگر امور دنیا سے فارغ ہوجائیں اور یکسوئی حاصل ہوجائے، تو اپنے رب کی عبادت کے لئے کھڑے ہوجایئے، اور نماز، دعا اور تسبیح اور استغفار میں خوب محنت کیجیے ۔