سورة الشرح - آیت 3

الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3)جو آپ کی پیٹھ کو توڑ رہا تھا نبی کریم (ﷺ) نے اگرچہ نبوت سے پہلے کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا، بت کی پرستش نہیں کی اور شراب نہیں پی، لیکن آپ کے دل میں ہر دم یہ شدید احساس رہتا تھا کہ آپ نے نبوت سے پہلے کی چالیس سالہ زندگی میں اپنے رب کی عبادت نہیں کی اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لئے کوئی واضح عمل نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کے ذریعہ آپ کے دل سے اس بوجھ کا ازالہ کردیا ہے۔ اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفتح کی آیت(2) میں یوں بیان فرمایا ہے : ﴿لِّيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ Ĭ” تاکہ اللہ آپ کے اگلے اور پچھلے سارے گناہ معاف کر دے۔ “