سورة الشرح - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الشرح۔ سورۃ نمبر ٩٤۔ تعداد آیات ٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الم نشرح مکی ہے، اس میں آٹھ آیتیں ہیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الم نشرح نام : پہلی آیت کا پہلا حصہ ﴿أَلَمْ نَشْرَحْ Ĭ ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿أَلَمْ نَشْرَحْ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔