سورة الضحى - آیت 10
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10)اور مانگنے والے محتاج و مسکین کے ساتھ سخت کلامی کے ساتھ نہ پیش آئے بلکہ جو میسر ہو اسے دے دیجیے اچھے انداز میں اس کو واپس کردیجیے۔ بعض لوگوں نے ” سائل“ سے دین کا علم طلب کرنے والا مراد لیا ہے نبی کریم (ﷺ) کے پاس ہر قسم کے لوگ علم دین حاصل کرنے کے لئے آتے تھے، ان میں بادیہ نشین اور سخت زبان لوگ بھی ہوتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو حکم دیا کہ ان کے ساتھ نرمی سے پیش آیئے، جیسا کہ سورۃ عبس میں اللہ نے نابینا صحابی کے ساتھ بے اعتنائی پر آپ کی تنبیہہ کی۔