سورة الشمس - آیت 6
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) اور زمین اور اس کے بنانے والے کی قسم، یا زمین اور اس کی بناوٹ کی قسم، جسے اللہ نے ہر چہار جانب پھیلا دیا ہے، تاکہ اس کی مخلوقات اس پر زندگی گزار سکے۔