سورة البلد - آیت 3
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اولاد کی (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3) ﴿وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ Ĭ کا عطف ﴿بِهَٰذَا الْبَلَدِ Ĭ پر ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد آدم اور ان کی ذریت ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد ابراہیم اور ان کی ذریت ہے ابن جریر کے نزدیک اس سے مراد والد و مولود ہے، اس لئے کہ آدم یا ابراہیم کے ساتھ خاص کرنے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔