سورة البلد - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ البلد۔ سورۃ نمبر ٩٠۔ تعداد آیات ٢٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ البلد مکی ہے، اس میں بیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ البلد نام : پہلی آیت میں ہی لفظ ” البلد“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس اور ابن زبیر (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ﴿لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔