سورة الغاشية - آیت 17
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے وہ کس طرح پیدا کئے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(17)مشرکین مکہ نبی کریم (ﷺ) کی دعوت توحید اور عقیدہ بعث بعد الموت کا انکار کرتے تھے مندرجہ ذیل آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بعض مخلوقات کا ذکر کر کے انہی مشرکین کو دعوت فکر و نظر دی ہے اور کہا ہے کہ جو باری تعالیٰ ان مخلوقات کی تخلیق پر قادر ہے وہ قیامت کے دن تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر یقیناً قادر ہے اور بلاشبہ وہی تنہا معبود برحق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ بعث بعد الموت اور جنت و جہنم کے منکر ہیں کیا وہ غور نہیں کرتے کہ اس نے اونٹ کو کیسی عجیب شکل میں پیدا کیا ہے اور کس طرح اسے انسانوں کے لئے مسخر کردیا یہ تاکہ اس کا دودھ پئیں اس پر سواری کریں اور اس کا گوشت کھائیں۔