سورة الغاشية - آیت 15
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور قطار میں لگے ہوئے تکیے ہونگے۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15)اور ریشم و دیباج کے بنے تکیے بستروں اور رہائش کی جگہوں پر قطار در قطار لگے ہوں گے، جن پر وہ جب چاہیں گے ٹیک لگا کر آرام کریں گے۔