سورة الغاشية - آیت 8

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بہت سے چہرے اس دن تروتازہ اور (آسودہ حال) ہونگے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) اس دن خوش قسمت اہل جنت کے چہرے اللہ کی گوناگوں نعمتوں کے زیراثر شاداب اور دمکتے ہوئے ہوں گے۔